اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت تین بلوں کی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل ، 2021 ء کی منظوری دی ہے۔
اسی طرح صدر عارف علوی نے پی اے ایف وار کالج انسٹیٹیوٹ بل 2021ء کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل (ترمیمی) بل 2021 بھی منظور کر لیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے ہیں۔