اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ شہزادہ فلپ کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ عالیہ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔