صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلز کی منظوری دے دی

100
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلز کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین بلز کی منظوری دے دی۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی نے بلز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق دی ہے۔

صدر مملکت نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بل، 2022، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری (ترمیمی) بل، 2022 ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری (دوسری ترمیم) بل، 2022 کی منظوری دیدی۔صدر مملکت کی جانب سےمنظوری کے بعد تینوں بلز ایکٹ میں تبدیل ہو گئے ہیں