صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا لی

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا لی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے ایف نائن پارک میں اپنی باری پر بوسٹر ڈوز لگوائی۔

صدر مملکت نے عوام کو وقت پر بوسٹر ڈوز لگوانے کی تاکیدکی ہے۔صدرمملکت نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور پوری قوم کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔