صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی
صدرمملکت نے پاک قطر فیملی تکافل کی وفاقی انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست مستردکر دی، کمپنی کو منافع سمیت 20 لاکھ روپے شہری کو لوٹانے کی ہدایت

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ ،سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی اورلاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کی بطور سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے ۔