صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرخ حبیب سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لے لیا

177
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرخ حبیب سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لے لیا

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرخ حبیب سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔

جمعرات کو اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے۔