صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار تعیناتی کی منظوری دیدی

267

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ ، 2013 کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت دی ہے ۔ فوزیہ وقار کی تعیناتی، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے عہدے پر کشمالہ طارق کی مدت مکمل ہو جانے پر عمل میں لائی گئی ہے