صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا

103
برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فوڈ فیسٹیول، رمضان بازاراوررنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے افتتاح کیا President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔

اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں پاکستان اور قطر کی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔