صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران شہزاد سے بینکاری محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا

119

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران شہزاد سے بینکاری محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔