صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دے دی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس بل کا مقصد نرسوں، میڈوائف اور لیڈی ہیلتھ وزٹرز کی رجسٹریشن اور تربیت سے متعلق قوانین میں مزید ترمیم اور ان کو مضبوط بنانا ہے۔منظوری پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔صدر کی منظوری کے بعد بل ایکٹ بن گیا ۔