اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ر) معروف افضل کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین، نفیس زکریا، محمد طاہر اور فضل عباس میکن کو ممبر ایف پی ایس سی مقرر کر دیا ہے۔ پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیپٹن (ر) معروف افضل کو …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ر) معروف افضل کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ر) معروف افضل کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین، نفیس زکریا، محمد طاہر اور فضل عباس میکن کو ممبر ایف پی ایس سی مقرر کر دیا ہے۔ پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیپٹن (ر) معروف افضل کو چیئرمین ایف پی ایس سی تعینات کر دیا ہے، ان کی تقرری 11نومبر 2020سے تصور ہو گی جو 19اپریل 2023 تک رہے گی۔ صدر مملکت نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے فارن سروس گروپ کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے گریڈ 22 کے آفیسر نفیس زکریا ، پولیس سروس کے محمد طاہر اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے فضل عباس میکن کو ممبر ایف پی ایس سی مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرریاں تین سال کیلئے ہوں گے۔







