صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہر سال کی طرح رواں سال بھی سیرت النبی اور نعت رسول مقبول پر کتب لکھنے والوں میں انعامات تقسیم کیے

148
APP59-21 ISLAMABAD: November 21 - President Dr Arif Alvi giving away prizes during International Rehmat ul lil Alameen Conference. APP

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) عید میلاد النبی کے موقع پر یہاں کنونشن سنٹر میں ”مسلمانوں کی ذمہ داریاں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں“ کے موضوع پر رحمت العالمین کانفرنس کے اختتامی سیشن کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہر سال کی طرح رواں سال بھی سیرت النبی اور نعت رسول مقبول پر کتب لکھنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کل 53ادیبوں اور شاعروں کوانعامات سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے 39شخصیات کو انعامات دئیے جبکہ بدھ کو کانفرنس کے آخری سیشن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کتب سیرت و نعت کے مقابلوں میں شریک نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 14ادیبوں اور شعراءمیں انعامات تقسیم کیے۔ بچوں کے لئے سیرت کی کتاب لکھنے پر کراچی سے تعلق رکھنے والی حافظہ راحت عائشہ کو پہلا جبکہ لاہور سے عمران مشتاق کو دوسرا اور ملتان سے تعلق رکھنے والے علیم عمران ممتاز کو تیسرا انعام دیا گیا، اسی طرح بنوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حسین محمد قریشی اور ناصر داﺅد سمیت علاقائی زبانوں میں سیرت النبی پر کتابیں لکھنے والوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح کتب اُردو نعت کیٹیگری میں محمد طفیل اعظمی کو پہلے، محمد امین ساجد سعیدی کو دوسرے اور ضیاءاللہ حیدر کو تیسرے انعام سے نوازا گیا۔