صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کارشید جونیئر کے انتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں ہاکی کے بہترین سنٹر فارورڈ اور لیجنڈ کھلاڑی رشید جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایون صدار کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےرشید جونیئر کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشید جونیئر انتہائی متاثر کن شخص کے مالک تھے ۔صدر مملکت نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔