صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاڈاکٹر نفیس صادق کی وفات پر اظہار افسوس

164

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر نفیس صادق کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بہبود آبادی، زچہ بچہ کی صحت اور ہیپاٹائٹس/ایڈز جیسی بیماریوں کی روک تھام کیلئے مرحومہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹر نفیس صادق دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ڈاکٹر نفیس صادق نے بین الاقوامی سطح پر صحت اور بالخصوص ایشیاء کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں ،

پاکستان ڈاکٹر نفیس صادق کی خدمات کا معترف رہے گا، صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔