صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے متعدد مسائل کا سامنا ہے، یہ قومی وقار اور سلامتی کا معاملہ ہے جس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا سکتی، ہمیں مل کر کمیونٹیز کی مخالفت ختم کرنا ہوگی۔ وہ انسداد پولیو سے متعلق ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے متعدد مسائل کا سامنا ہے، یہ قومی وقار اور سلامتی کا معاملہ ہے جس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا سکتی، ہمیں مل کر کمیونٹیز کی مخالفت ختم کرنا ہوگی۔ وہ انسداد پولیو سے متعلق ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاءنے صدر مملکت کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر یونیسف، ڈبلیو ایچ او، روٹری کلب اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں کے نمائندے موجود تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور صوبائی چیف سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں مضبوط علاج معالجہ کے نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخفیف پولیو پروگرام نے پولیو وائرس کے خاتمہ، کمیونٹیز اور والدین کو اس وائرس کے خلاف اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے قائل کرنے سے متعلق مہارت، علم اور نظام حاصل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن نے صدر مملکت کو ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام شراکت داروں بشمول علمائے کرام کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے رضاکارانہ طور پر پلانے کے لئے آمادہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں