صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ترکی میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر مملکت نے جان بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔