صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تقریب سے خطاب

لاہور ۔ 11 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان صلاحیتوں سے مالامال نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ملکوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تجربہ خوشگوار رہا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نفع کے ساتھ ملکی معیشت بھی بہتر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو لاہور …

لاہور ۔ 11 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان صلاحیتوں سے مالامال نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ملکوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تجربہ خوشگوار رہا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نفع کے ساتھ ملکی معیشت بھی بہتر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان صلاحیتوں سے مالامال نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ملکوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تجربہ خوشگوار رہا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نفع کے ساتھ ملکی معیشت بھی بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بذات خود سیاحت کا شوقین ہوں، سیاحت سے نئے نئے تجربات اور جگہیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے، سیاحوں کو مختلف ملکوں میں نئے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے دنیا میں مختلف مقامات متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، پاکستان سیاحوں کے لیے مکمل طور پر کھلا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، پاکستان توقعات کے مطابق ترقی کی طرف گامزن ہے، پاکستان مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کاروبار میں منافع کے علاوہ بھی بہت کچھ مدنظر رکھا جاتا ہے، بڑے کاروبار ی طبقے کی ذمہ داری ہے کہ ماحول کی بہتری اور آئندہ نسلوں کو سامنے رکھے، پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف صنعتوں میں خواتین کو روزگار دینا اہم ہے، روزگار میں خصوصی افراد کا کوٹہ رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے، خصوصی افراد کو روزگار دے کر معاشرے کا فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ہر روز نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، کاروباری تبدیلیوں سے فائدہ اٹھا کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ صارف کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کاروبار کو فروغ دیا جا سکتا ہے، ملک کو نئے پاکستان میں بدلنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، مقامی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا کر تیزی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔