ٹھٹھہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، گلو بل وارمنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سرسبز پائیدار فنی تعمیر کانفرنس سے خطاب کرتے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سرسبز پائیدار فنی تعمیر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
ٹھٹھہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، گلو بل وارمنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سرسبز پائیدار فنی تعمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ملکی ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومت کا سرسبز اور صاف پاکستان منصوبہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور سیاحت سمیت تمام شعبوں پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے کرہ ارض پر موجود حیات کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آبی قلت جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔








