اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری پنجاب بار کونسل کے قتل پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کے قتل پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کے مرحوم عہدےدار کے اہل خانہ کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے ذریعے انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بار کونسل سیکرٹری اشرف راہی کو نامعلوم افراد نے ہفتہ کی رات لاہور کے تھانہ بادامی باغ کی حدود میں قتل کردیا تھا۔