صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پراظہار تعزیت 

168
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔