اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذرائع ابلاغ اور معاشرہ کے مختلف طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ قوم کی اخلاقی بنیادوں کو مضبوط تر بنانے اور اقتصادی ترقی کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کریں، علم اور معلومات کی جلد اور فوری فراہمی سے قومی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے، پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا ہمارا وژن …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عوامی آگہی کے پیغامات میں ٹی وی چینلز کے کردارکے اعتراف میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذرائع ابلاغ اور معاشرہ کے مختلف طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ قوم کی اخلاقی بنیادوں کو مضبوط تر بنانے اور اقتصادی ترقی کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کریں، علم اور معلومات کی جلد اور فوری فراہمی سے قومی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے، پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا ہمارا وژن ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے، ہمارا پڑوسی ملک انتہاءپسندی کی جانب جا رہا ہے لیکن پاکستان اخلاقی بنیادوں پر مضبوط اور طاقتور ملک ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں عوامی آگہی کے پیغامات میں ٹی وی چینلوں کے کردارکے اعتراف میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








