صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا لانس نائیک محمد عمران شہید کے والد کوٹیلیفون

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک محمد عمران شہید کے والد کو منگل کو ٹیلیفون کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے، شہداءنے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک و قوم کی حفاظت کی ہے۔ محمد عمران نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ صدر مملکت نے شہید …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک محمد عمران شہید کے والد کو منگل کو ٹیلیفون کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے، شہداءنے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک و قوم کی حفاظت کی ہے۔ محمد عمران نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ صدر مملکت نے شہید کے بلندی درجات اور اہلخانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔