صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا معروف اداکار امان اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 6مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنی تعزیتی پیغام میں صدرمملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امان اللہ خان مرحوم کی مزاح اور اداکاری کے شعبہ میں خدمات …

اسلام آباد ۔ 6مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنی تعزیتی پیغام میں صدرمملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امان اللہ خان مرحوم کی مزاح اور اداکاری کے شعبہ میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔