صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزارت بحری امور کی ویب سائٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جدت پر مبنی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری میں اہم کردار ہے، چوتھے صنعتی انقلاب نے انٹرنیٹ، ورچوئل ریئلٹی اور مصنوعی ذہانت سے انداز زندگی بدل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جدت پر مبنی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری میں اہم کردار ہے، چوتھے صنعتی انقلاب نے انٹرنیٹ، ورچوئل ریئلٹی اور مصنوعی ذہانت سے انداز زندگی بدل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزارت بحری امور کی ویب سائٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز سے نہ صرف لوگوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذرائع میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے، سرکاری دفاتر میں آ سان رسائی یقینی بنانے کےلئے ان ذرائع کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پیپرلیس نظام کو اپنا چکی ہے، پاکستان میں ای آ فس کے نظام پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت کو وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے اپنی وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ویب سائٹ کے اجراءپر وفاقی وزیر برائے بحری امور کو مبارکباد دی۔