- Advertisement -
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں پاکستان آرمی کے سپاہی گل شیر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے سپاہی گل شیر شہید کی خدمات کو سلام پیش کیا اور شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=347610
- Advertisement -