صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما عثمان خان کاکڑ کی وفات پر اظہار افسوس

43
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء عثمان خان کاکڑ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔