کراچی ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوامی مقامات پر کورونا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، اس سلسلے میںدیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنے کا جرا¿ت مندانہ فیصلہ کیا گیا۔ ان …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انجمن تاجران سندھ کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
کراچی ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوامی مقامات پر کورونا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، اس سلسلے میںدیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنے کا جرا¿ت مندانہ فیصلہ کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سندھ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے پیر کو یہاں گورنر ہاو¿س میں حاجی محمد جاوید قریشی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے صدر کووڈ۔19 کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود کاروبار معمول پر آرہا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران حکومت کے معاشی پیکج اور ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کو سراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دوران دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا فیصلہ جرات مندانہ فیصلہ تھا۔ بعد ازاں الیکٹرانکس اور موبائل ڈیلروں کے ایک وفد نے بھی عبد الرو¿ف عیسٰی کی قیادت میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔








