اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستانی آموں کی برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کے طور پر کرغزستان میں پاکستان کے سفارتخانہ نے دارالحکومت بشکیک کے سٹی سینٹر میں آموں کی نمائش کا اہتمام کیا ۔ نمائش میں معروف سٹورز کے مالکان اور پھلوں کے درآمد کنندگان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستانی آموں کی برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستانی آموں کی برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کے طور پر کرغزستان میں پاکستان کے سفارتخانہ نے دارالحکومت بشکیک کے سٹی سینٹر میں آموں کی نمائش کا اہتمام کیا ۔ نمائش میں معروف سٹورز کے مالکان اور پھلوں کے درآمد کنندگان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پرپاکستانی سفارتخانہ نے صدر پاکستان کی جانب سے کرغزصدر اور وزیراعظم کے لئے آموں کے تحفے پیش کیے۔ پیر کو ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شرکائ نے نمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پاکستانی آموں کے معیار کے ساتھ ساتھ سفارتخانہ کے اس اقدام کو بھی سراہا۔ نمائش میں شریک افراد نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی سفارتخانہ کو باقاعدگی کے ساتھ ایسے ایونٹس کا اہتمام کرنا چاہیے، اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس موقع کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ نے صدر پاکستان کی جانب سے کرغزستان کے صدر اور وزیراعظم کے لئے آموں کے تحفے پیش کیے۔ اس کے علاوہ نمایاں شخصیات بشمول وزرا، ارکان پارلیمنٹ، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی آموں کے تحفے دیئے گئے جنہوں نے پاکستانی آموں کے ذائقہ، خوشبو اور معیار کی تعریف کی۔








