صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن برطانیہ کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرہ میں ہر سطح پر بین الاقوامی معیار کی مو¿ثر ہنگامی طبی نگہداشت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جانی چاہئیں، ملک میں ایمرجنسی میڈیسن ٹریننگ سنٹرز میں اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اس شعبہ میں مضبوط اشتراک کار سے پاکستان کیلئے بہت زیادہ فوائد حاصل …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرہ میں ہر سطح پر بین الاقوامی معیار کی مو¿ثر ہنگامی طبی نگہداشت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جانی چاہئیں، ملک میں ایمرجنسی میڈیسن ٹریننگ سنٹرز میں اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اس شعبہ میں مضبوط اشتراک کار سے پاکستان کیلئے بہت زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن (آر سی ای ایم) برطانیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ادارہ کے ڈین ڈاکٹر جیسن لانگ کی قیادت میں جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ صدر نے پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز کے ساتھ آر سی ای ایم کے اشتراک کار کو سراہتے ہوئے اکتوبر 2017ءمیں ایمرجنسی میڈیسن کے بارے میں پہلی مشترکہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آر سی ای ایم راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ایک سالہ تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے۔

Leave a Reply