صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان کی ماہی گیری کی پالیسی پر اجلاس

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان کی ماہی گیری کی پالیسی پر اجلاس کا انعقاد جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ہوا۔ ایوان صدر میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان کی ماہی گیری کی پالیسی پر اجلاس کا انعقاد جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ہوا۔ ایوان صدر میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سمندری امور نے صدر کو پاکستان میں ماہی گیری کے شعبہ کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماہی گیری کے شعبہ کے استحکام سے کثیر زرمبادلہ کمانے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی سے ملک میں غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ماہی گیری کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں اعتماد میں لینا ازحد ضروری ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ماہی گیری کے طریقوں کو اپنانے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نئی مارکیٹس تک رسائی حاصل ہوگی جس سے قومی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔