اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پاکستان کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے چیلنج پر قابو پانے کیلئے ایوانِ صدر میں اجلاس ہوا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا سینیٹر اعظم خان سواتی، شہریار آفریدی اورمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کے علاوہ صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور انسداد منشیات فورس کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔