صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی نجی اور سرکاری اداروں میں تعاون سے مشروط ہے، بجٹ خسارے کو ختم کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی روابط میں اضافہ ہو گا جس سے سرحد چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کو خصوصی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور۔طورخم ریلوے کی جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی نقل و حمل کو آسان اور تیز بنانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply