اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں طیارے کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر مملکت کو کراچی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں طیارے کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر مملکت کو کراچی میں طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف کے اقدامات، متاثرین کی مدد اور تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے صدر مملکت کو بتایا کہ اب تک 44 میتیں لواحقین کے حوالہ کی گئی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ طیارے کا حادثہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے رابطہ کروں گا۔ صدر مملکت نے پی آئی اے کی جانب سے طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔









