صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عوامی جمہوریہ کوریا کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد

104
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوامی جمہوریہ کوریا کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر مون جے ان کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ کوریا کے دوستانہ تعلقات باہمی عزت، اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، کوریا نے جاپان سے 1945ءمیں 15 اگست کے روز آزادی حاصل کی تھی، کوریا پر جاپان نے 1910ءسے لے کر 1945ءتک حکومت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے معاشی روابط، لوگوں کے لوگوں سے تعلقات اور کئی شعبوں میں باہمی تعاون دوستی کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوامی جمہوریہ کوریا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔