اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کیلئے پیش کئے گئے نغمے کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر و استبداد سے ضرور آزادی ملے گی۔ صدر مملکت نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کیلئے پیش کئے گئے نغمے کی تعریف مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر و استبداد سے ضرور آزادی ملے گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کیلئے پیش کئے گئے نغمے کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر و استبداد سے ضرور آزادی ملے گی۔ صدر مملکت نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں 13 جولائی کے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تیار کیا گیا نغمہ شیئر کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ناجائز اور ظالمانہ تسلط اورکشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا دور ختم ہو گا اور مقبوضہ کشمیر غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نغمے میں کشمیر کے محکوم عوام کی جدو جہد کو تسلیم کیا گیا ہے، انشاء اﷲ ان کی آزادی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ نغمہ ترک اور اردو زبان کا حسین امتزاج ہے جس میں کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔








