صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ٹیلی فون کر کے محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔گفتگو کے دوران پاکستان میں اسنوکر کے کھیل کے فروغ، ملک میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر بھی …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ٹیلی فون کر کے محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔گفتگو کے دوران پاکستان میں اسنوکر کے کھیل کے فروغ، ملک میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔