اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹاسک فورس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے تحت انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) سے متعلق ذیلی کمیٹی کی تشکیل کو سراہا ہے۔ جمعرات کو صدر نے کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قابل اعتماد اور بلاخوف و خطر ووٹ کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شفاف طریقہ کار کے ذریعے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹاسک فورس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے تحت انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق ذیلی کمیٹی کی تشکیل کی تعریف
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹاسک فورس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے تحت انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) سے متعلق ذیلی کمیٹی کی تشکیل کو سراہا ہے۔ جمعرات کو صدر نے کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قابل اعتماد اور بلاخوف و خطر ووٹ کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شفاف طریقہ کار کے ذریعے ووٹ کی رازداری کو برقرار رکھنے کی راہ ہموار ہو گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی مواصلات (ایم او آئی ٹی) نے صدر کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) کو ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے ایک نئے ستون کے طور پر شامل کیا ہے۔ آئی ووٹنگ سے متعلق ذیلی کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کے علاوہ بیلٹ کی رازداری اور حفاظت کو بھی یقینی بنائے گی۔ ذیلی کمیٹی چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، ایم او آئی ٹی ٹی اور نسٹ کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔









