صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹی۔20 میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

145

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹی ۔20 میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرین شرٹس مبارک ہو۔ صدر نے تعارفی کلمات میں کہا کہ گرین شرٹس نے مکمل صفایا کر دیا، 10 وکٹوں سے فتح پاکستان کے نام، قوم کو آپ پر فخر ہے،

ایک اچھا کھیل پیش کیا۔ صدر مملکت نے محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مکمل تسلط دیکھ کر کتنی خوشی ہوتی ہے۔