صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

141
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ضرورت پر زوردیاہے۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف افغان حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف شہری آبادی کا تحفظ کرنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے اظہارِ افسوس کیا ۔صدر مملکت نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعاکی ور اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔