صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے ملاقات میں گفتگو

125
APP55-20 ISLAMABAD: February 20 – President Dr. Arif Alvi talking to Chairman PEMRA Muhammad Saleem Baig, who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور ذرائع ابلاغ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اس امر پر زور دیا کہ پیمرا مقامی فن و ثقافت، کھیلوں اور تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے اور ذرائع ابلاغ آگہی مہم اور پروگرامز کے ذریعے عوام میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ پیمرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ متعین اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ پیمرا اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر ادارے کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے۔ اس موقع پرچیئرمین پیمرا محمد سلیم نے صدر مملکت کو ادارے کی سال 2015ءسے 2018ءتک کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔