صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہی موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع

68

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہی موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و طریقہ کار کے مطابق ہر نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہوتا ہے جس میں صدر مملکت حکومت کی گزشتہ کارکردگی اور نئے سال کے لئے رہنما اصول وضع کرتے ہیں۔ نئے پارلیمانی سال کے دوران کیلنڈر ایئر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سال کے 365 میں سے 130 دن ہونا ضروری ہے۔