کراچی ۔ 20 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومیں اپنی زبان، تاریخ، ثقافتی ورثے ، بودوباش اور تہذیب سے پہچانی جاتی ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ اہمیت زبان کو حاصل ہے،ایوان صدر میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میں نے نفاذ اردو کے سلسلے میں کئی اقدامات کیے، سب سے پہلا کام تو میں نے یہ کیا کہ پاکستان کے اندر …
صدر مملکت کا انجمن ترقی اردو کے منصوبے اردو باغ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 20 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومیں اپنی زبان، تاریخ، ثقافتی ورثے ، بودوباش اور تہذیب سے پہچانی جاتی ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ اہمیت زبان کو حاصل ہے،ایوان صدر میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میں نے نفاذ اردو کے سلسلے میں کئی اقدامات کیے، سب سے پہلا کام تو میں نے یہ کیا کہ پاکستان کے اندر قومی سطح کا کوئی موقع ہو یا بیرون ملک بین الاقوامی اداروں کی تقریبات اور کانفرنسیں،میں نے ہر موقع پر اردو میں ہی تقریر کی۔ ہفتہ کوصدر مملکت ممنون حسین نے انجمن ترقی اردو کے تعمیراتی منصوبے اردو باغ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اردو کو ذریعہ تعلیم بنانے سے نوجوان طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو گا اور وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر میئر کراچی محمد وسیم اختر، صدر انجمن ترقی اردو ذوالقرنین حیدر جمیل اور معتمد انجمن ترقی اردو فاطمہ حسن بھی موجود تھیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اردو باغ محض ایک عمارت یا تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک تحریک کا تسلسل اور اِس تحریک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہے جس کا تعلق پاکستان کی نظریاتی شناخت اور اس کی ترقی و خوشحالی سے ہے۔







