صدر مملکت کا دوشنبے میں ”آبی وسائل اور پائیدار ترقی“ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب

دوشنبے 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے دنیا بھر میں پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں عہدہ برآ ہونے کیلئے اعلیٰ سطح پر تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی مسائل پر اپنے تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غربت کے خاتمے، صحت کے معیار میں بہتری اور پائیدار …

دوشنبے 20 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے دنیا بھر میں پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں عہدہ برآ ہونے کیلئے اعلیٰ سطح پر تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی مسائل پر اپنے تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غربت کے خاتمے، صحت کے معیار میں بہتری اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے کوششیں کرے۔ پاکستان جامع پالیسی کے تحت آبی وسائل کے بہتر انتظام کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اپنے اداروں کی صلاحیت میں اضافے اور کثیر الجہتی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں دوشنبے میں ”آبی وسائل اور پائیدار ترقی“ کے موضوع پر اعلیٰ سطح کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے کانفرنس سے افتتاحی خطاب کیا۔ کانفرنس سے ترکمانستان کے صدر، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور غیر ملکی وفود کے دیگر سربراہان نے بھی خطاب کیا۔