صدر مملکت کا صنعتی نمائش کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

129
APP19-06 ISLAMABAD: May 06 - President Mamnoon Hussain addressing the inaugural ceremony of “Made in KPK” exhibition organized by Sarhad Chamber of Commerce & Industry at Pak-China Friendship Centre. APP

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو امن اور دوستی کا پیغام دیتا ہوں اور اسے کہتا ہوں کہ کشیدگی کے ذریعے خطے کی ترقی اور امن و استحکام کو خطرے میں نہ ڈالے۔ صدر مملکت نے یہ بات سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو روزہ صنعتی نمائش کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے قائد سینیٹر الیاس احمد بلور ، صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محمد افضل اور نمائش کے کنوینر ذوالفقار علی خان نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغان ہمارے بھائی ہیں ، ان کے ساتھ کھلے دل سے دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے انتہائی خلوص سے کام کررہے ہیں