صدر مملکت کی سی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان اور دِیگر عہدیداران کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صدر مملکت

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای ) کے نو منتخب صدر کاظم خان اور دِیگر عہدیداران کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ سی پی این ای کی نو منتخب قیادت فیک نیوز اور بلا تصدیق خبروں کی اشاعت اور فروغ کے تدارک کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، فیک نیوز کی پہچان کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سی پی این ای کی قیادت میں میڈیا خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، خواتین کے حقوق کے بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، معاشرے میں موجود سماجی برائیوں سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی اخلاقی تربیت کرنےکی ضرورت ہے، سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے میڈیا اعلیٰ اخلاقی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں سی پی این ای کی نئی قیادت اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں ادا کرے گی