صدر مملکت کی شمالی وزیرستان میں شہید سپاہیوں کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر تعزیت اور گہرے دکھ او افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اسماعیل خان ،سپاہی محمد شہباز یاسین،سپاہی محمد رضوان خان اور سپاہی راجہ وحید احمد کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کر کے شہدا کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اسماعیل خان ،سپاہی محمد شہباز یاسین،سپاہی محمد رضوان خان اور سپاہی راجہ وحید احمد کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کر کے شہدا کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہدا کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں