27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت کی قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو

صدر مملکت کی قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -
بے گھر افراد کی مکمل بحالی کے بعد فاٹا میں قبائلی عوام کی مشاورت، مقامی رسم و رواج اور شریعت کے مطابق اصلاحات کی جائیں گی،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ فاٹا کے عوام نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں
 صدر مملکت ممنون حسین کی فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو
صدر مملکت کا قبائلی جرگے کے لئے دس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کی مکمل بحالی کے بعد فاٹا میں قبائلی عوام کی مشاورت، مقامی رسم و رواج اور شریعت کے مطابق اصلاحات کی جائیں گی۔ یہ بات صدر مملکت نے قبائلی عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوانِ صدر میں منگل کو ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت کی فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے قبائلی جرگے کے لئے دس لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں