صدر مملک عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سٹیڈیم میں دیکھا

195
صدر مملک عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سٹیڈیم میں دیکھا

کراچی۔23ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سٹیڈیم میں جا کر دیکھا۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے صدر مملکت کا نیشنل سٹیڈیم آمد پر استقبال کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، اس ضمن میں صدر مملکت نے پی سی بی سمیت تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کے انعقاد کو بھی سراہا۔