اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف سے گفتگو میں کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت …
صدر ممنون حسین کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف سے گفتگو میں کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ تاپی گیس پراجیکٹ صرف ایک گیس پائپ لائن منصوبہ نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کی ایک راہداری ہے جس کا کریڈٹ صدر قربان علی بردی محمدوف کو جاتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد شروع ہو، ریجنل کنیکٹیویٹی کے سلسلہ میں اشک آباد معاہدہ میں شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ 1000 میگاواٹ بجلی کی پیشکش پر بھی ہم ترکمانستان کے شکرگزار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ بہت جلد ہم اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹرانسمیشن لائن کے معاملات بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی بات چیت کے نتیجہ میں جلد طے پا جائیں گے۔







