صدر ممنون حسین کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد

112

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یہ مبارک باد وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیلی فون پر دی اور کہا کہ بہترین وزیر خزانہ کی حیثیت سے ان کا انتخاب ان کی پالیسیوں کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ اسحاق ڈار قومی معیشت کے استحکام اور عوام کی خوش حالی کے لیے محنت سے کام کرتے رہیں گے۔